پھر اس کے بعد
٢٢ اگست ٢٠١٦ کو بانی تحریک الطاف حسین کی ملک دشمنی پر مبنی تقریر......
پھر اس کے بعد
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ.....
پھر اس کے بعد
متحدہ پاکستان کا عملی قیام......
پھر اس کے بعد
متحدہ لندن سے متحدہ پاکستان کا اعلان لاتعلقی.....
پھر اس کے بعد
متحدہ لندن اور متحدہ پاکستان میں لفظی جنگ کا آغاز.....
پھر اس کے بعد
متحدہ پاکستان پھر سے قومی دھارے میں شامل.....
پھر اس کے بعد
متحدہ پاکستان اور پاک سرزمین میں کراچی کا سب سے بڑا خیر خوا ہونے کا مقابلہ.....
پھر اس کے بعد
ان سب حالات میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا کراچی کو نظر انداز کر کے ایک کونے میں کھڑے ہو کر تماشہ دیکھنے کا مقابلہ......
پھر اس کے بعد
متحدہ لندن کے غدار ثابت ہونے کے باوجود پاکستانی میڈیا چینلز کا لندن کے رہنماؤں کو ٹاک شوز میں بلا کر اپنی صفائی دینے کا موقع فراہم کرنے کا مقابلہ....
پھر اس کے بعد
نواز حکومت کے ہر رہنما کا الطاف حسین کو جان بوجھ کر نظر انداز کر کے صرف اور صرف عمران خان کے خلاف بولنے کا مقابلہ......
پھر اس کے بعد
کراچی میں ایک بار پھر وہی لوٹ مار اور وہی قتل غارت گردی کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت کا سب اچھا ہے کا راگ الاپنے کا مقابلہ.....
پھر اس کے بعد
کراچی کے کم و بیش ١٥٠٠٠ ٹارگٹ کلرز کا تعلق متحدہ لندن سے جوڑ کر متحدہ پاکستان کو مکمل کلین چٹ دینے کا مقابلہ.....
پھر اس کے بعد
وہی ہمیشہ سے مسلط حکمران.....
پھر اس کے بعد
وہی سوچ و بچار سے آری پاکستان کی جاہل عوام.....
کبھی پانامہ لیک ......... کبھی پاجامہ لیک
تبصرے