محبّت کا راستہ
دوستوں
بات بس اتنی سی ہے کہ محبّت کرنے کے لیے کسی تربیت یا تعلیمی سند کی ضرورت نہیں
ہوتی.
ہاں
مگر یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ تعلیم ؤ تربیت سے ہی انسان میں شعور ؤ آگاہی پیدا
ہوتی ہے، اچھے بُرے کی تمیز اور پہچان پیدا ہوتی ہے جو اس کو باقی مخلوق سے
افضل بناتی ہے، ورنہ گھر بنانے اور بچّے پالنے میں تو جانور بھی انسان کے ہمعصر
ہیں.
ایسی
ہی ایک والہانہ محبت کا اظہار هم سب ںے ١٢ ربی الاول کو عوام کے سمندر کی صورت میں
پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی سڑکوں پردیکھا ہی تھا.
کیئ
قسم کے ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جن کو با آسانی جہالت سے تشبیہ دی جا سکتی
ہے......
ایک
جگہہ دیکھا کہ ایک ٹرک پر بڑے بڑے اسپیکر لگے ہوے تھے جن پر تیز آواز میں انڈین
گانے کے میوزک کی طرز پر نعت لگی ہوی تهی اور ایک تقریباً ٧٠ سال کے بڑے میاں
باقائدہ رقص کر رہے تھے، ان کی اس حالت کو دیکھ کر تو میں ںے بس اپنا سر
پیٹنے پر ہی گزرہ کیا.....
کچھ
نوجوانوں کو دیکھا جو اپنے ماتھے پر یآ محمدﷺ کے نام کی پٹی لگاے موٹر سایکل پر جا
رہے تھے ان ہی میں سے ایک ںے اپنے منھ سے گٹکا تھوکتے ہوے ایک نعرا لگایا
"سرکار کی أمد مرحبا" اؤر پھر وہ سب موٹر سایکل دوڑاتے ہوے غائب ہو
گے......
کچھ
اور لوگوں کو دیکھا جو اپنے ہاتھوں میں ہرے جھنڈے اٹھاے سڑکوں پر ادھر اُدھر بھاگ
رہے تھے، کسی کو بھی اپنی اصل سمپت کا پتہ نہیں تھا، یہ عجیب ؤ غریب مناظر دیکھ کر
میں ںے بھی اپنے گھر کی راہ لی...... جیسے ہی میں اپنی گلی میں داخل ہوا تو کیا
دیکھتا ہوں کہ ہمارے پڑوسی ںے جو اپنا گھر ہرے اور سفید بلب سے سجا رکھا تھا اب اس
کو روشن کرنے کے لیے بجلی کے تاروں پر کنڈا ڈاال رہے تھے کہ اچانک مجھ کو دیکھتے
ہی بولے.... بس بھائ کیا کریں بچوں کے شوق کے لیے کرنا پڑتا ہے، اورهم تو یہ
سب اپنے پیارے نبیﷺ کی محبّت میں کرتے ہیں..... میں ںے دل میں کہا... صدقے
جاؤں ایسی محبّت کے.
میرے
بھایوں بات بس اتنی سی ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ سے محبّت کا جو راستہ ہم
زمانے کو دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اس راستے سے بلکل جدا ہے جو ہمارے نبی حضرت
محمدﷺ ںے آج سے ١٤٠٠ سأل پہلے ہم کو
دکھایا....
ہم
ہمیشہ سچ بولیں.....
ہم
اپنے والدین کا دل سے ادب ؤ احترام کریں.....
حقوق
العباد کا خیال رکھیں......
اپنی
زبان اوراپنی نظر کی حفاظت کریں.....
الله
کے ہر شرعی احکام کی پابندی کریں.....
نبی
کی ہر سنّت کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کریں.....
تو
یقیناً ہم الله کی خشنودی حاصل کر سکتے ہیں.
یہ
ہی ہے اصل محبّت کا راستہ.
الله
تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق دے..... آمین
تبصرے