ن سے
الف نے ن سے پوچھا تم کو معلوم ہے کہ امانت کیا ہوتی ہے.
تو ن نے کہا پہلے میں یہ تو جان لوں کہ ندامت کیا ہوتی ہے.
تو الف نے کہا اب سنو ....
الف سے امین جو امانت دار ہوتا ہے
ص سے صادق جو سچا ہوتا ہے
اور تم ...
نالائقی کے ن ہو
نقلی کے ن ہو
نامرادی کے ن ہو
نکموں کے ن ہو
اور جو اہل نہ بن سکے قوم کا اس نااہلی کے بھی ن ہو
تم ہی وہ ن ہو نا جو خود کو پاکستان کا ن کہتا ہے جبکہ اصل میں تم نمبر دو ن ہو کیونکہ تمہارے شروع اور آخر دونوں جگہہ ن (نون) لگا ہوا ہے.
یہ باتیں سن کر ن الف سے بولا اب اتنی باتیں سن کر بھی مجھے ن سے ندامت نہیں ہو رہی تو تم اس کو کیا سمجھو گے....
احمد منہاج
تبصرے